بلغاریہ میں ايك اسلامی انسٹیٹيوٹ كی سرگرميوں پر پابندی

IQNA

بلغاریہ میں ايك اسلامی انسٹیٹيوٹ كی سرگرميوں پر پابندی

سياسی و سماجی گروپ: جنوبی بلغاریہ میں ايك اسلامی انسٹیٹيوٹ كی سرگرميوں پر مقامی عدالت نے پابندی لگا دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے بلغاریہ كے روزنامہ" مانیٹر'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ اسلامی انسٹیٹيوٹ بلغاریہ كے مسلمان نشين علاقے " اسمولن" میں گزشتہ چند سالوں سے مذہبی سرگرمياں انجام دے رہا تھا۔ اس اسلامی انسٹیٹيوٹ نےشہر اسمولن میں اسكولوں سےدو با پردہ لڑكيوں كو نكالے جانے پر مظاہروں كا اہتمام كيا تھا اور بلغاریہ كےذرائع ابلاغ نے ان با حجاب لڑكيوں كا اپنی كلاسوں میں واپسی كا مطالبہ كيا تھا۔ اس واقعے كے بعد اس اسلامی انسٹیٹيوٹ كا شمار بلغاریہ كےشدت پسند اسلامی اداروں میں ہونے لگا اور بلغاریہ كی بعض قوم پرست جماعتوں نے اس انسٹیٹيوٹ كو بلغاریہ كی قومی سلامتی كے لیے زبردست خطرہ قرار ديا۔ گزشتہ ہفتے شہر اسمولن كی مقامی عدالت نے اس انسٹیٹيوٹ پر مشكوك سرگرميوں كےالزام میں پابندی لگا دی ياد رہے كہ مذكورہ انسٹیٹيوٹ كے سركردہ افراد اردن اور سعودی عرب سے فارغ التحصيل ہیں۔ اور بلغاریہ كی بعض مسلم سوسائٹيز كا خيال ہے كہ یہ شدت پسند افراد وہابی ہیں۔
352052