بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق خوزستان كےگورنر سيد" جعفر مجازی" نے كہا كہ غزہ كے بچوں اور عورتوں كے قتل عام پر حقوق بشر كا دفاع كرنے والی بين الاقوامی تنظيموں كی خاموشی اسرائيلی جارحيت كے لیے گرين سگنل تھی۔ انھوں نے مزيد كہاكہ قائد انقلاب اسلامی كے پيغام نے دنيا میں ہل چل مچادی ہے اور مسلم و غير مسلم اقوام نے اسرائيلی مظالم پر اپنے غم وغصے كا اظہار كيا۔ حجازی نے كہا كہ غزہ كی جنگ میں غزہ كے لوگوں اور حماس كو فتح نصيب ہوئی اور یہ فتح فلسطينی قوم كے لیے آخری فتح كی نويد ہے۔ انھوں نے كہا كہ دنيائے یہوديت نے بھی غزہ میں اسرائيلی وحشيانہ حملوں كی مذمت كی ہے۔ انھوں نے مطالبہ كيا كہ جنگی جرائم كی بين الاقوامی عدالت میں اسرائيلی حكام كے خلاف مقدمہ ہونا چاہیے۔
352226