بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق انقلاب اسلامی ايران كی كاميابی كی ۳۰ ویں سالگرہ كی مناسبت سے زمبابوے میں اسلامی جمہوریہ ايران كا ثقافتی ادارہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے تعاون سے كتاب سچی كہانياں كے منتخب حصوں كا ترجمہ كر كے شائع كرے گا۔ اس كتاب كا " شونا'' زبان میں ترجمہ زمبابوے كے شيعہ " جميل حسن" نے كيا ہے زمبابوے افريقی ملك ہے جس كا دارالحكومت " ہرارہ" ہے۔ زمبابوے كی آبادی ۱۵ ملين ہے اس ملك كے لوگ تہذيب يافتہ اور پڑھے لكھے معروف ہیں اس ملك میں ہر سال يكم اگست كو كتابوں كی بين الاقوامی نمائش منعقد ہوتی ہے اور اس نمائش كا شمار براعظم افريقہ كی سب سے معياری كتب نمائشوں میں ہوتا ہے۔
352081