بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے" المنار" TV چينل كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ حزب اللہ لبنان كے سربراہ سيد حسن نصراللہ نے حماس كے سربراہ " خالد مشعل " سے ٹيلی فونك گفتگو میں غاصب اسرائيل كے مقابلے میں حماس كی كاميابی پر انہیں مبارك باد دی اور ملت فلسطين كی قربانيوں كی تعريف كی۔ انھوں نے مزيد كہا كہ ۲۰۰۶ء سے ليكر اب تك اسرائيل كی یہ دوسری شكست تھی۔ اور گزشتہ اڑھائی سالوں كےدوران اسرائيل نے دو مرتبہ شكست كا ذائقہ چكھا ہے۔ حزب اللہ لبنان كے سربراہ نے ملت فلسطين اور حماس كی اسرائيل كے مقابلے میں دليری كی تعريف كی۔ خالد مشعل نےبھی اس گفتگو میں سيد حسن نصراللہ اور حزب اللہ كا ملت فلسطين كی حمايت پر شكریہ ادا كيا۔ سيد حسن نصراللہ نےتحريك جہاد اسلامی فلسطين كے سربراہ " رمضان عباللہ شلح" كو بھی ملت فلسطين كی اس كاميابی پر مبارك باد پيش كی۔ حزب اللہ لبنان كےسربراہ نےكہا كہ اب اسرائيل كی شكست كا وقت آ گيا ہے اور حزب اللہ ملت فلسطين كی مكمل كاميابی تك ان كی حمايت جاری ركھے گی۔ رمضان عبداللہ شلح نےاظہار خيال كرتے ہوئے كہا كہ غزہ كی جنگ میں كاميابی حزب اللہ لبنان كی اسرائيل كےخلاف كاميابی كے تجربات سےاستفادہ كے بغير ناممكن تھی۔
352063