آيت اللہ مكارم شيرازی: غزہ كےمظالم حقوق بشر كی عالمی تنظيموں كے لیے رسوائی كا باعث ہیں

IQNA

آيت اللہ مكارم شيرازی: غزہ كےمظالم حقوق بشر كی عالمی تنظيموں كے لیے رسوائی كا باعث ہیں

سياسی و سماجی گروپ: غزہ میں كاميابی كی وجہ سے حماس اور زيادہ مضبوط ہوئی ہے اور دشمن اور حقوق بشر كی بين الاقوامی تنظيمں رسوا ہوئی ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی نے گزشتہ روز مسجد اعظم میں اپنے فقہ كےدرس خارج میں كہا كہ اس جنگ میں حقوق بشر كی بين الاقوامی تنظيموں كی رسوائی سب پر واضح ہو گئی ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اسرائيل دنيا میں بدامنی كا سر چشمہ ہے اور جب تك اسرائيل كا ناجائز وجود ہے دنيا میں بدامنی اور ظلم بھی ہے انھوں نے كہا كہ حماس كی كاميابی دنيائے اسلام كی كاميابی ہے اور اسرائيل اپنے مظالم كی وجہ سے دنيا میں رسوا ہوا ہے۔ آيت اللہ مكارم شيرازی نےكہا كہ مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ حكمرانوں پر دباو ڈالیں كہ وہ اسرائيل كے خلاف جنگی جرائم كابين الاقوامی عدالت میں كيس لڑیں۔ انھوں نے آخر میں كہا كہ فلسطينيوں كو اپنی سرزمين كےدفاع كے لیے جنگی اسلحہ كی ضرورت ہے اور دنيا كے مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ فلسطين كی دفاعی قوت كو مضبوط كرنے كے لیے فلسطينيوں كی مدد كریں۔
352242