بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے خبررساں ادارے " اخبار العالم" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ قدس كی مذہبی شخصيات نے شيخ جراح میں تركی كے قونصل خانے جا كر غزہ كی پٹی میں اسرائيل كی جارحيت كے مقابلے میں اس ملك كےموقف پر شكریہ ادا كيا۔ ان افراد كے ايك بيان میں تركی سےدرخواست كی گئی ہے كہ وہ فلسطين میں مستقل حكومت كے قيام تك ملت فلسطين كی حمايت جاری ركھے۔ تركی كےقونصلیٹ نے بھی ان افراد كا شكریہ ادا كرتے ہوئے كہا كہ تركی، فلسطين كی مكمل آزادی اور وہاں پر خود مختار حكومت كےقيام تك فلسطينی عوام كی حمايت جاری ركھے گا۔
351649