آيت اللہ العظمی نوری ہمدانی: صیہونيوں كو غزہ كی جنگ میں شكست اورذلت ملی

IQNA

آيت اللہ العظمی نوری ہمدانی: صیہونيوں كو غزہ كی جنگ میں شكست اورذلت ملی

سياسی وسماجی گروپ: صیہونی اپنی فوجی طاقت كےبھروسے پر یہ خيال كر رہےتھے كہ انھیں كوئی شكست نہیں دے سكتا ليكن غزہ میں وہ شكست كا سامنا كر كے ذليل و خوار ہوئے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق گزشتہ روز آيت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے وزارت دفاع كےعہدہ داروں كے ايك وفد سےملاقات میں كہا كہ غزہ میں اسرائيلی افواج كےمقابلے میں فلسطينيوں كی ثابت قدمی سے صیہونيون كا ناقابل شكست ہونےكا افسانہ نقش بر آب ہو گيا ہے۔ انھوںنے كہا كہ غزہ كی جنگ كےدوران بعض ممالك كے سربراہوں نےغزہ كے مظلوموں كی امداد كے بجائے اسرائيل كی حمايت كی ہے۔ ہمیں اس قسم كے مواقع سے درس حاصل كر كےہنگامی حالات میں اپنے دشمنوں اور دوستوں كو پہچاننا چاہیے۔ آيت اللہ نوری ہمدانی نےتاكيد كی كہ ايران اور دوسرے اسلامی ممالك كے لوگوں كو غزہ كی مظلوم عوام كی مدد كرنی چاہیے تاكہ وہ اپنے ملك كی تعمير نو كر سكیں۔ انھوں نے مسلمانوں اوراسلامی ممالك سے درخواست كی كہ وہ اسرائيلی اجناس كا بائيكاٹ كریں اوراس كے سفارت خانوں كو بند كر دیں تاكہ دنيا میں اسرائيل كی پيش رفت كو روكا جا سكے۔ انھوں نے انقلاب اسلامی ايران كی ۳۰ ویں سالگرہ كےحوالے سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ انقلاب اسلامی ايران كی بركتون سے دنيا میں بيداری كی لہر آئی ہے اور اب دنيا میں استكبار عالم كے تسلط كا زمانہ گزر گيا ہے۔ انھوں وضاحت كی كہ انقلاب اسلامی ايران كی كاميابی سے پہلے اس ملك میں استكبار كا تسلط تھا ليكن شجاع اور بت شكن شخص كی قيادت میں ايران سے استعمار اور استبداد كا بت پاش پاش ہوا ۲۵۰۰ سالہ شہنشاہيت كا خاتمہ ہوا۔
انھوں نے جہاد سے متعلق قرآن مجيد كی آيات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ ہمیں اپنی دفاعی طاقت كو مضبوط كرنا چاہیے تاكہ دشمن كی يلغار كےمقابلے میں ثابت قدمی كا مظاہرہ كر سكیں۔ آيت اللہ نوری ہمدانی نے تقوا اور ايمان كو كاميابی كا اہم ترين ذريعہ قرار ديا۔ اور كہا كہ جنگی ساز و سامان كا درجہ بعد میں ہے كيونكہ عقيدے اور ايمان كےاسلحے سے ليس ہو كر انسان زيادہ جرأت اور شہامت سے ميدان جہاد میں جاتا ہے۔ انھوں نے كہا كہ مسلمان جب بھی جہاد كو ترك كر ديتے ہیں۔ وہ دوسرے كے تسلط میں چلے جاتے ہیں۔ آيت اللہ نوری ہمدانی نے آخر میں كہا كہ علماء كو بھی مجاہدين كی طرح علم اور قلم سےكفرو نفاق سے برسر پيكار ہونا چاہیے۔
351652