بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے حوزہ نيوز سنٹر كےحوالے سے رپورٹ دی ہے كہ آيت اللہ جوادی آملی نے پيش نماز كی عظمت كےحوالے سے گفتگو كرتےہوئے كہا كہ نماز جو كہ دين كاستون ہے اسے آ ئمہ مساجد كی كوششوں سے ہی قائم كيا جاسكتا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ زيادہ علم حاصل كرنا ہر كسی پر لازم نہیں اور اگر كوئی علمی اعتبار سے علامہ طباطبائی كے درجے پر پہنچ جائے تو اسے چاہیے كہ وہ حوزہ علمیہ میں تدريس و تاليف میں سر گرم رہے۔ انھوں نے كہا كہ پيش نماز كے لیے مناسب حد تك تعليم اور تقوی ضروری ہے۔ آيت اللہ جوادی آملی نے كہا كہ حوزہ علمیہ میں ۵۰ سال درس پڑھنا اور مجتہد و حكيم بننا مشكل نہیں ہے بلكہ انسان سازی اور انسان بننا مشكل ہے۔
353381