زمبابوے میں تيسرے ائمہ جمعہ و جماعت تعليمی كورس كا اختتام

IQNA

زمبابوے میں تيسرے ائمہ جمعہ و جماعت تعليمی كورس كا اختتام

اعزازی گروپ/سعيد حقانی: زمبابوے میں بين الاقوامی تبليغی مركز كی جانب سے بھيجے گئے مبلغ كی موجودگی میں منعقد ہونے والےتيسرے ائمہ جمعہ و جماعت تعليمی كورس كا اختتام ہو گيا ہے كورس میں زمبابوے كے دينی مدارس كےطلبا اور مساجد كے ائمہ نے شركت كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق محرم الحرام كے دوسے عشرے میں زمبابوے میں حضرت زہراء ايجوكيشن انسٹیٹيوٹ برائے خواتين میں تيسرے ائمہ جمعہ و جماعت تعليمی كورس كا اہتمام كيا گيا۔ دو ہفتے دن رات جاری رہنے والے اس كورس میں زمبابوے كے ۲۰ ائمہ مساجد نے شركت كی۔ كورس میں احكام ، اسلام و مسيحيت كے تعلقات ، تبليغ كےاسلامی اصول، انبياء كا اخلاق، تفسير، اسلام اور اہل بيت (ع) كی تعليمات سے آشنائی ، اور وہابيت كی طرف سے كیے جانےوالے اعتراضات كے جواب جيسے موضوعات پر درس دیے گئے۔ كورس میں زمبابوے كے چار اور بين الاقوامی تبليغی مركز كی جانب سے بھيجے گئے استاد مرتضی واعصی نے تدريس كے فرائض انجام دیے۔ دروس صبح ۹ بجے سے ليكر شام ۵:۳۰ بجے تك جاری رہے تھے۔
353331