لبنانی مسلمان طلباء كی غزہ كے ساتھ اظہار يكجہتی

IQNA

لبنانی مسلمان طلباء كی غزہ كے ساتھ اظہار يكجہتی

سياسی وسماجی گروپ: لبنانی شہر برجا كی مسجد " ديماس" میں لبنانی مسلمان طلباء نےايك اجتماع میں اہل غزہ كے ساتھ يكجہتی كا اظہار كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" لبنانی اخبار " المستقبل" كے مطابق اس اجتماع كا اہتمام لبنانی مسلمان اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن كی جانب سے كيا گيا جس میں برجا اور كادر شہر كے تمام ہائی اسكول اسٹوڈنٹس نے شركت كی۔ مقرریں نے كہا كہ فائر بندی كے باوجود اسرائيل كی طرف سے خلاف ورزی ديكھنے میں آ رہی ہے غزہ كے محاصرے كی وجہ سے معصوم بچوں اور بے گناہ افراد غذائی قلت كے باعث انتہائی كسمپرسی كی زندگی گزارنے پر مجبور ہو چكے ہیں۔ شيخ حسام نے مجمع سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ فلسطينی عوام نے " حسبنا اللہ ونعم الوكيل" كی عملی تفسير پيش كرتے ہوئے دشمن كو بھاگنے پر مجبور كر ديا۔ انھوں نے تمام لبنانی اسٹوڈنٹس كو مخاطب ہو كر كہا كہ آپ سب طلاب كا فريضہ ہے كہ غزہ كے مظلوم عوام كی آواز بن كر ان پر ظلم كی داستانوں كو دنيا تك پہنچائیں اور اپنے فلسطينی بھائيوں كی ہر قسم كی مالی امداد كر كے ان كے غم میں شريك ہوں۔
353975