اہل غزہ كےساتھ طرابلس كےدينی مدارس كا اظہار يكجہتی

IQNA

اہل غزہ كےساتھ طرابلس كےدينی مدارس كا اظہار يكجہتی

سياسی وسماجی گروپ: طرابلس كے دينی مدارس كی طرف سے غزہ كے عوام كے ساتھ اظہار يكجہتی كے لیے ايك اجلاس ہوا۔ جس كا عنوان" طلباء غزہ كے بہترين مدد گار" تھا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" لبنانی اخبار " المستقبل" كے مطابق طرابلس كے مفتی ملك الشعار كے حكم كےمطابق " مينا" كی مسجد سلام میں ايك اجلاس منعقد ہوا جس میں مدرسہ امين كی دعوت پر دينی مدارس اور طرابلس كے دارالقرآن كے اساتذہ نے شركت كی۔ اجلاس میں مفتی طرابلس كے خصوصی نمائندہ شيخ سميركمال الدين نے امت مسلمہ كےمسائل میں طلباء كے مركزی كردار كی طرف اشارہ كيا۔ مدرسہ امين كے سربراہ شيخ رائد حليل نےاجلاس كے اہداف پر روشنی ڈالتےہوئے كہا كہ مسئلہ غزہ فائر بندی كے ساتھ ختم نہیں ہوا بلكہ غزہ میں ہونے والے مظالم كو دنيا تك پہنچانا ہمارا اولين فريضہ ہے كہ جس سے طلباء بہترين طريقے سے عہدہ برآ ہو سكتے ہیں۔
354035