غزہ میں ہونے والے مظالم كی تحقيق كے لیے خصوصی عدالتیں قائم كی جائیں

IQNA

غزہ میں ہونے والے مظالم كی تحقيق كے لیے خصوصی عدالتیں قائم كی جائیں

سياسی وسماجی گروپ: غزہ میں اسرائيلی مظالم كی تحقيقات كے لیے خصوصی عدالتیں قائم ہونی چاہئیں۔
مشرقی آذربائيجان كی شورای برائے اسلامی تبليغات كے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمين حسين تقی زادہ نے " ايكنا'' كو انٹرويو میں حماس اور اہل غزہ كی شجاعت اور ہمت كی داد ديتے ہوئے كہا كہ اس وقت ان كا مقصد فلسطين میں ہونے والے قتل عام اور صیہونی جنگی جرائم كی تحقيقات كےلیے خصوصی عدالتوں كا قيام ہونا چاہیے۔ انھوں نے اميد ظاہر كی كہ حماس اور اہل غزہ كی بھر پور مزاحمت نے اسرائيل كی شكست ہی نہیں بلكہ اس صیہونی رياست كے سقوط كی بنياد ركھ دی ہے۔ حجۃ الاسلام تقی زادہ نے كہا كہ غزہ پرا سرائيلی جارحيت سے جہاں اسرائيل كا مكروہ چہرہ واضح ہو كر سامنے آيا ہے وہاں بين الاقوامی تنظيموں كی قلعی بھی كھل گئی ہے۔ انھوں نے كہا كہ اس جنگ سے بعض نام نہاد اسلامی ممالك كی اسرائيلی حمايت بھی سامنے آ گئی ہے۔
354060