بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' اخبار العالم" كے مطابق تركی كے سپيكر قومی اسمبلی نے كہا ہے كہ ترك پارليمنٹ كے اركان نے اقدام غزہ كے مظلوم عوام سے اظہار يكجہتی كرنے كے لیے كيا ہے۔ اس سے قبل یہ كمیٹی تركی اور اسرائيل كے مابين مختلف مسائل كے حل كے لیے تشكيل دی گئی تھی جس میں دونوں ممالك كی پارليمنٹوں كے اركان نے شموليت اختيار كی تھی۔ تركی كی پارليمنٹ كے اسپيكر نے غزہ كے زخميوں كےلیے اپنا خون ديتے ہوئے كہا كہ غزہ كے زخميوں كے لیے تركی ہر قسم كی طبی امداد جاری ركھے گا۔ اسپيكر نے مختلف نامہ نگاروں سے بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ اہل تركی اپنے فلسطينی بھائيوں كو خون اور دوسری مالی امداد پيش كر كے اپنا دينی اور اخلاقی فريضہ انجام دیں۔
353417