مصر نے تركی كے ڈاكٹروں كو غزہ جانے سے روك ديا

IQNA

مصر نے تركی كے ڈاكٹروں كو غزہ جانے سے روك ديا

سياسی وسماجی گروپ: مصری حكام نے تركی كے ڈاكٹروں كی ايك ٹيم جو ۲۴ ڈاكٹروں اور دو قومی اسمبلی كے ممبروں پر مشتمل ہے اسے رفح كے راستے غزہ جانے سے روك ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " اخبار العالم" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ مصری حكام نے اس اقدام كی وجہ بيان كرتے ہوئے كہا كہ تركی كےڈاكٹروں كی اس ٹيم نے سيكورٹی افسران كےساتھ ناشائستہ سلوك كيا ہے۔ اس ٹيم كا اصرار ہے كہ اسے رفح كے راستے سے غزہ جانے كی اجازت دی جائے اور اگر اسے اجازت نہ دی گئی تو وہ بين الاقوامی عدالت میں مقدمہ كرے گی۔ ياد رہے كہ اس سے پہلے تركی كے كاروان اس راستے سے غزہ جاتے رہے ہیں۔
354124