كراچی میں " ثانی زہرا (س) " كے عنوان پر سيمينار

IQNA

كراچی میں " ثانی زہرا (س) " كے عنوان پر سيمينار

اعزازی گروپ/ سيد كوثر عباس موسوی: ۲۵ جنوری ۲۰۰۹ء كو پاكستان كےشہر كراچی میں ثانی زہرا(س) كے عنوان سے ايك سيمينار منعقد ہوا ہے۔
كراچی میں " ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق اس سيمينار كا اہتمام منہاج القرآن انسٹیٹيوٹ " شعبہ خواتين" نےكيا تھا۔ اور یہ سيمينار كراچی كے علم و ادب سنٹر میں منعقد ہوا۔ اس سيمينار كی مہمان خصوصی منہاج القرآن انسٹیٹيوٹ كی مركزی سربراہ " فاطمہ مشہدی" تھیں۔ اس سيمينارسے خطاب كرتے ہوئے مشہدی نے كہا كہ حضرت زينب "سلام اللہ علیہا" اسلام كی نمونہ خاتون ہیں اس لیے دنيا كی خواتين اور بالخصوص مسلمان خواتين كو انہیں اپنے لیے نمونہ عمل قرار دينا چاہیے۔ اس سيمينار میں پروين مصطفوی، فوزیہ شوكت اور پروفيسر '' تنظيم الفردوس" نے بھی خطاب كيا اور اظہار كيا كہ حضرت زينب سلام اللہ علیہا میں اپنی مادر گرامی كی تمام خصوصيات موجود تھیں۔
354281