بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس اجلاس كا اہتمام مسجد المہدی (عج) كی انتظامیہ نے كيا تھا۔ عيسائيوں اور مسلمانوں كے اس مشتركہ اجلاس كا آغاز قرآن مجيد كی آيات كی تلاوت كے ساتھ ہوا۔ اس كے بعد آسٹريا میں شيعہ سنٹر كے عالم دين حجت الاسلام والمسلمين محمد والدمن" نے مختصر خطاب كيا پھر عيسائی مذہب كے دو روحانی پيشواؤں نے ظلم كے مقابلے میں صبر اور آخرت میں اس كی جزاء كےمتعلق حضرت مسيح (ع) كے فرامين كو بيان كيا اور اس اجلاس كے اختتام پر ايك خاتون نے غزہ كی آزادی اور امن و امان كے متعلق عيسائيوں كی دعا پڑھ كر سنائی۔
354123