بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق كرمان كے گورنر '' جيب اللہ دہمردہ" نے كہا ہے كہ غزہ كی ۲۲ روزہ جنگ میں اسرائيل اور اس كے حاميوں كو عبرت ناك شكست كا سامنا كرنا پڑا ہے۔ انھوں نے اس جنگ میں غزہ كےلوگوں كی ثابت قدمی كی وجہ ان كےايمان اور راسخ عقيدہ كو قرار ديا انھوں نے وضاحت كی كہ اسرائيل كو اس جنگ میں خواتين اور بچوں كے قتل عام كے سوا كچھ نہیں ملا۔ كرمان كے گورنر نےكہا كہ اسرائيل كے پاس اس جنگ میں دنيا كا جديد ترين اسلحہ تھا ليكن غزہ كےنہتے لوگوں نےخدا پر مكمل ايمان كے ذريعے اسرائيل كو شكست سے دوچار كيا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اس جنگ میں اسرائيل كا پليد چہرہ دنيا كے سامنے واضح ہو گيا ہے۔
354926