امام سجاد(ع) نے كربلا كو ہميشہ كے لیے زندہ كر ديا

IQNA

امام سجاد(ع) نے كربلا كو ہميشہ كے لیے زندہ كر ديا

سياسی وسماجی گروپ: امام زين العابدين (ع) اور جناب ثانی زہرا (ع)كے صبرو حوصلہ اور كوششوں سےفلسفہ كربلا زندہ و جاويد ہو گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" زيمبيا میں ايرانی كونسل خانہ كے مطابق لوزاكا كی مسجد امام رضا(ع) كے امام اور ايرانی اتاشی نے ايك مجلس عزا سے خطاب كرتےہوئے كہا كہ امام سجاد (ع) اور حضرت زينب (ع) نے قيام امام حسين (ع) اور فلسفہ كربلا كو بچا كر دشمن كے عزائم كو ہميشہ كيلیے خاك میں ملا ديا
اپنے خطاب میں محمد اسدی موحد نے امام سجاد (ع) كی مذہبی اور ثقافتی كاوشوں كا تذكرہ كرتے ہوئے كہا كہ امام سجاد (ع) كی دعاؤں پر مشتمل كتاب صحيفہ سجادیہ اسلامی معارف كا ايك بحر بے كراں ہے اس كے علاوہ انسانی حقوق، عوام اور حكومت كے مابين دو طرفہ حقوق اور ہمسايوں كے حقوق پر مشتمل انتہائی دقيق اور عميق "رسالہ حقوق" بھی امام كی بے مثال فہم و فراست كا منہ بولتا ثبوت ہے۔ آخر میں اسدی موحد نے ان شخصيات كے خطبوں كی اپنے دور كے لوگوں میں بے پناہ تاثير كا بھی ذكر كيا۔
355145