بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ۲۷ جنوری ۲۰۰۹ء كو آيت اللہ نوری ہمدانی نےسپاہ پاسداران كےعہدہ داروں سے ملاقات میں كہا كہ خداوند عالم قرآن مجيد میں مؤمنين كو ظالموں كے مقابلے میں ثابت قدمی كی تاكيد كرتا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ حزب اللہ كی ۳۳ روزہ جنگ اور غزہ كے مظلوموں كی ۲۲ روز جنگ نے ثابت كر ديا ہے كہ اسرائيل جديد اسلحے كے باوجود كاميابی حاصل نہ كر سكا اور اسے ان جنگوں میں رسوائی كا سامنا كرنا پڑا ہے۔ آيت اللہ نوری ہمدانی نے كہا كہ اس وقت دنيا میں بيداری كی لہر آئی ہے اور پوری امت اسلامی اور مغربی دنيا كے آزاد انسان غزہ كے لوگوں كی حمايت میں مظاہرے كر رہے ہیں۔ انھوں نے بعض ممالك كی طرف سے اسرائيل كی حمايت كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ فلسطينيوں سے خيانت كرنے والوں كو معلوم ہونا چاہیے كہ اسرائيل كی نابودی كے آثار نماياں ہو چكے ہیں۔
355326