بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق قم كے گورنر " محمد ناظمی اردكانی" نےمدرسہ امام خمينی میں غزہ كی جنگ كے موضوع پر منعقد ہونے والے سيمينار سے خطاب كرتےہوئے كہا كہ غزہ كی ۲۲ روزہ جنگ میں فلسطينيوں كی ثابت قدمی، ايثار ، صبر اور خدا پر توكل كا بہترين نمونہ تھی۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اس فتح نےحزب اللہ كی فتح كی ياد تازہ كر دی۔ جناب ناظمی اردكانی نےكہا كہ اس جنگ میں صرف اسرائيل كو شكست نہیں ہوئی بلكہ اس كی حامی مغربی طاقتوں كو بھی شكست ہوئی ہے۔ اور اسلام اور مسلمانوں كو اس جنگ میں فتح نصيب ہوئی ہے۔ قم كے گورنر نےآخر میں كہا كہ غزہ كےلوگوں كی اس جنگ میں كاميابی دنيائے اسلام كے لیے بہت بڑا افتخار ہے اور امت اسلام كے لیے عزت اور سربلندی ہے۔
355315