بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس معاہدے میں عالمی انجمن اسلام كے سربراہ " عبداللہ بن عبدالمحسن تركی" اور چين كی انجمن اسلامی كے سربراہ " شيخ ہلال الدين" نے دستخط كیے ہیں۔ شيخ ہلال الدين نے اس ملاقات میں چين كی انجمن اسلامی كی كاركردگی رپورٹ پيش كرتے ہوئے چين كے مسلمانوں كو قرآنی نسخے اور اسلامی كتابیں فراہم كرنے پر عالمی انجمن اسلامی كا شكریہ ادا كيا ۔ انھوں نے كہا كہ چين كے مسلمانوں كی خواہش ہے كہ مشتركہ اسلامی اہداف كے حصول كے لیے عالمی انجمن اسلام اور چين كی انجمن اسلامی كے درميان باہمی تعاون كا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔
355847