آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی: تمام مسلمان غزہ كےلوگوں كی حمايت جاری ركھیں

IQNA

آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی: تمام مسلمان غزہ كےلوگوں كی حمايت جاری ركھیں

سياسی و سماجی گروپ: آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی نے اپنے فقہ كے درس خارج میں كہا كہ دنيا كے تمام مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ دشمنوں سے بيزاری كا اعلان كرتے ہوئے غزہ كے مظلوم عوام كی حمايت جاری ركھیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ مكارم شيرازی نے ۲۸ جنوری ۲۰۰۹ء كو فقہ كے درس خارج میں كہا كہ غزہ كے مسلمانوں نے خدا پر توكل كرتے ہوئے جنگی سازو سامان كے بغير اسرائيل اور اس كے حاميوں كو غزہ كی جنگ میں شكست دی ہے۔ آيت اللہ مكارم شيرازی نے مزيد كہا كہ غزہ كی جنگ كے بعد دنيا میں بيداری كی ايك لہراٹھی ہے اور اسرائيل اور اس كے حاميوں كا مكروہ چہرا دنيا كے سامنے آيا ہے۔ انھوں نے اسرائيلی جارحيت كےمقابلے میں بين الاقوامی اداروں اور حقوق بشر كےحاميوں كے سكوت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ بين الاقوامی اداروں نے ثابت كر ديا ہے كہ وہ صرف اسرائيل اور استكبار عالم كی حمايت كرتے ہیں۔ انھوں نے اس عزم كا اظہار كيا كہ تمام مسلمان غزہ كےمظلوموں كی حمايت جاری ركھیں گے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ غزہ كی جنگ میں اگرچہ لوگوں كا بہت زيادہ جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ ليكن دنيا میں غزہ كےلوگوں كے لیے حمايت كی لہر اٹھی ہے۔ جس سے اس نقصان كا ايك حد تك ازالہ ہو جائے گا۔ آيت اللہ مكارم شيرازی نے آخر میں تاكيد كی كہ تمام مسلمانوں پر ضروری ہے كہ وہ غزہ كے مظلوموں كی مدد كریں تاكہ ان كے غموں كا مداوا ہو سكے۔
355842