بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" لبنان كے اخبار السفير كے مطابق كانفرنس كا اہتمام لبنانی مرجع تقليد سيد محمد حسين فضل اللہ اور لبنان كے اسلامك تھاٹ انسٹیٹيوٹ نے كيا جس میں لبنان ، ايران، سعودی عرب، بحرين اور عراق كے علماء اور دانشوروں نے شركت كی۔ انسٹیٹيوٹ كےسربراہ نجيب نورالدين نے كانفرنس كی اہميت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ كانفرنس میں واقعہ عاشورا میں ہونے والی تحريفات ، واقعہ عاشورا كے موثق اور معتبر ذرائع اور منابع اور عزاداری میں صحيح رسومات كی ترويج كا جائزہ ليا گيا۔ انھوں نے اس عزم كا اظہار كيا كہ واقعہ كربلا كا ايك مذہبی تہوار سے نكل كر ايك انسانی اور تاريخی موضوع میں بدل جانا دوسری طرف سانحہ كربلا اور دوسرے اسلامی سانحات كے درميان قدر مشترك كی تلاش كانفرنس كا بينادی ہدف رہا ہے۔ آيت اللہ فضل اللہ كی طرف سے عزداری میں بعض غلط رسومات جس كی وجہ سے شيعہ مذہب كا تمسخر اڑايا جاتا ہے پر تنقيد پر تبصرہ كرتےہوئے شركاء سے اپيل كی گئی ہے كہ وہ عزداری كی رسومات كا ايك كلی جائزہ لے كر قابل عمل راہ حل پيش كریں۔ كانفرنس میں شريك شعراء اور مختلف فلم دائريكٹروں نے بھی واقعہ كربلا كا فنی اور ٹكنيكی تجزیہ كيا۔
356365