سوڈان میں " اسلامی جمہوریہ ايران كےنظام كی كاميابيوں كے اسباب " كے موضوع پر نشست

IQNA

سوڈان میں " اسلامی جمہوریہ ايران كےنظام كی كاميابيوں كے اسباب " كے موضوع پر نشست

سياسی وسماجی گروپ: ۴ فروری ۲۰۰۹ء كو سوڈان كے دارالحكومت خرطوم میں " اسلامی جمہوریہ ايران كےنظام كی كاميابيوں كے اسباب " كے موضوع پرايك گول ميز كانفرنس منعقد كی جائےگی۔ اس نشست كا اہتمام سوڈان میں اسلامی جمہوریہ ايران كاقونصل خانہ كر رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سوڈان میں اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصل خانے كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ گول ميز كانفرنس انقلاب اسلامی ايران كی ۳۰ویں سالگرہ كی مناسبت سے منعقد كی جائے گی جس میں سوڈان كی بعض سياسی شخصيات بھی خطاب كریں گے۔ اس گول ميز كانفرنس میں " ايران كا سياسی نظام" اور " قانون وضع كرنے میں لوگوں اور قوہ مقننہ كا كردار " جيسے موضوعات پر گفتگو كی جائے گی۔ اس نشست میں سوڈان میں ايرانی اتاشی "ابراہيم انصاری" ولايت فقیہ اور خرطوم يونيورسٹی كے پروفيسر " عبدالرحيم عمر" ايرانی مقننہ كے موضوع پر تقارير كریں گے۔
356375