بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ العظمی صافی گلپائيگانی كے اس پيغام كا متن اس طرح ہے۔
بسم اللہ الرحمن الرحيم
تركی كے شجاع وزيراعظم جناب رجب طيب اردگان
السلام عليكم ورحمۃ اللہ قال اللہ تعالی: "ان تنصروا اللہ ينصر كم و يثبت اقدامكم"
اسرائيل كے وحشيانہ مظالم اور ملت فلسطين اور غزہ كے مظلوموں كے دفاع میں آپ كا موقف واقعاً ايك تاريخی موقف ہے اور اس موقف پر ڈیڑھ ارب مسلمان اور آزاد و باضمير انسان آپ اور آپ كی بيدار قوم كو خراج تحسين پيش كرتے ہیں۔ دنيا كی طرف سے ذلت آميز سكوت كے بعد آپ كے اس موقف نے دنيائے اسلام كوعزت بخشی ہے تمام مسلمان اور بالخصوص ملت ايران آپ كو اس اقدام پر مبارك باد پيش كرتے ہیں۔
میں اس شجاعانہ موقف كو تمام مسلمانوں كا موقف اور بالخصوص شيعيان اہل بيت (ع) كا موقف قرار ديتا ہوں اور دعا گو ہوں كہ ملت اسلام سر بلند ہو اور اتحاد و وحدت كے ذريعہ بشريت كی فلاح و بہبود كے لیے كام كرے۔
356855