بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ايرانی وزير خارجہ جناب " منو چھر متكی" نے نامہ نگاروں كو انٹرويو ديتے ہوئے كہا كہ تركی ان ممالك میں سے ہے كہ جنہوں نے غزہ كی پٹی میں اسرائيلی جارحيت كے خلاف سخت رد عمل دكھا يا ہے انھوں نے مزيد كہا كہ تركی كے ۱۰ لاكھ افراد نے اسرائيلی جارحيت كے خلاف مظاہرہ بھی كيا ہے۔ ايرانی وزير خارجہ نے كہا كہ غزہ كی پٹی میں اسرائيلی حملوں كے دوران بھی فلسطينيوں كے حق میں تركی كا موقف قابل توجہ تھا۔ تركی كے وزير اعظم جناب رجب طيب اردگان نے گزشتہ روز ڈيووس میں عالمی اقتصادی فورم میں شركت كی تھی اور وہ اسرائيل كے صدر شمعون پيرز كے بيان پر احتجاج كرتے ہوئے فورم سے غصے میں اٹھ كر چلے گئے تھے۔ اس اجلاس میں عرب ليگ كے سربراہ عمروموسی اور اقوام متحدہ كے سربراہ بان كی مون بھی موجود تھے۔ اس فورم میں اسرائيلی صدر غزہ كے حملوں كے بارے میں اپنا موقف بيان كر رہا تھا كہ اردگان نے اس كے بيان كو رد كرتے ہوئے فورم كا بائيكاٹ كر ديا۔ جناب متكی نےاردگان كے احتجاج كو بالكل صحيح قرار ديا اور كہا كہ اسرائيلی صدر كے غير منطقی بيان كے مقابلے میں اردگان كا یہ اقدام بہترين تھا۔
356476