اسرائيل كے خلاف جنگی جرائم كی عدالت میں مقدمہ چلايا جائے

IQNA

اسرائيل كے خلاف جنگی جرائم كی عدالت میں مقدمہ چلايا جائے

سياسی وسماجی گروپ : شام كی طرف سے قاہرہ میں منعقد ہونےوالی كانفرنس میں فلسطين كے حامی، شركت كرنے والے گروہ كے سربراہ نے اقوام متحدہ اور عالمی عدالتوں سے اپيل كی ہے كہ وہ اسرائيل كےخلاف غزہ میں تمام عالمی قوانين كی سرعام مخالفت پر مقدمہ چلايا جائے
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے سوریہ كے اخبار " تشرين" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ گروہ كے سربراہ علی مصطفی نے عرب ليگ كے مركز میں اپنے خطاب میں كہا كہ اسرائيل كی طرف سے غير قانونی اسلحہ كا استعمال جيسے فاسفورس بموں كا بے دريغے استعمال، دہشت گردی، شر پسندی اور نسل پرستی كے زمرے میں آتا ہے۔ علی مصطفی نے كہاكہ اسرئيلی حملوں كی ابتداء سے ہی سوریہ نے اہل غزہ كی كسی بھی قسم كی مدد سے دريغ نہیں كيا اور اس سلسلے میں ہمارے خوراك اور طبی امداد كے متعدد كاروان غزہ جا چكے ہیں۔ انھوں نے كانفرنس میں شريك تمام ممالك سے جنگ كے متاثرين كے لیے بھر پور امداد كی درخواست كی
آخر میں انھوں نے كانفرنس كے فيصلوں پر مكمل عملدر آمد كی يقين دہانی كی اور عالمی برادری سے اپيل كی كہ وہ اسرائيل كو تمام مقبوضہ علاقوں سے باہر نكلنے پر اپنا اخلاقی اور انسانی كردار ادا كریں۔
355282