يورپ كی ترقی میں مسلمان دانشورں كا كردار

IQNA

يورپ كی ترقی میں مسلمان دانشورں كا كردار

نقطہ نظر گروپ: تركی كےوفاقی وزير برائے اطلاعات و انفارميشن ٹيكنالوجی نے يورپ كی ترقی كو مسلمان دانشوروں اور حكماء كا مرہون منت قرار ديا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے كويتی خبررساں ايجنسی "كونا'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ تركی وزير" مہمت ايدين" نےيورپی يونين كے صدر دفتر میں ايك پريس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ مسلمان محققين اور دانشوروں نے نشاۃ ثانیہ اور اس كے بعد كے ادوار میں ايسے گرانقدر علمی آثار چھوڑے ہیں كہ جن سے استفادہ كرنے كے بعد يورپ علمی ميدان میں خاطرخواہ ترقی كر سكا ہے۔ "مہمت ايدين" جو كہ تركی كی مختلف يونيورسٹيوں میں دين اور فلسفہ كی تدريس بھی كرتے ہیں نے كہا كہ اسلام علم اور علمی افكار كی بھر پور حمايت كرتا ہے۔ یہی وجہ ہے كہ قرون وسطی میں اسلامی دنيا میں حيرت انگيز علمی ترقی یہ ثابت كرتی ہے كہ علم اور دين كے درميان كسی قسم كا كوئی تناقض اور اختلاف نہیں ہے۔ انگلينڈ كی ایڈنبرا يونيورسٹی سےتاريخ میں ڈاكٹریٹ كی ڈگری حاصل كرنے والے اس تركی وزير نے كہا كہ ہمیں اپنی ذاتی ،سياسی يا دوسری ناكاميوں كا ذمہ دار دين كو نہیں ٹھہرانا چاہیے۔
356371