حزب اللہ كی ترك وزير اعظم كے فلسطينی موقف كی تعريف

IQNA

حزب اللہ كی ترك وزير اعظم كے فلسطينی موقف كی تعريف

سياسی و سماجی گروپ: حزب اللہ نے ۳۱ جنوری ۲۰۰۹ء كو ترك وزير اعظم كےنام ايك پيغام بھيجا جس میں ڈيووس اقتصادی فورم میں فلسطين كےبارے میں ان كےموقف كی تعريف كی گئی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے"قبس" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس پيغام میں تركی كےوزير اعظم " رجب طيب اردگان" كو خطاب كر كے كہا گيا ہے كہ آپ كے اس دليرانہ اقدام سےفلسطينی مجاہدين كے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ اس پيغام میں مزيد كہا گيا ہے كہ آپ نےاسرائيلی جارحيت اور ان كےجھوٹے دعووں كو سرعام بے نقاب كيا ہے اور آپ نے یہ ثابت كر دياہے كہ اخلاق اور انسانيت كے بغير سياست رسوائی ہے۔ اس پيغام میں اردگان كو خطاب كرتےہوئے كہا كہ آپ كی گفتگو كے بعد اسرائيلی صدر شمعون پيرز اپنے خوف و ہراس كو نہیں چھپا سكا اور تمام مسلمانوں ، عيسائيوں ، عرب قوم پرستوں اور سيكولروں نے آپ كے طرز عمل كی تائيد كی ہے۔ اس پيغام كے آخر میں كہاگيا ہے كہ آپ كا طرز عمل دنيا كےمظلوموں اور فلسطينی و ترك عوام كے لیے سربلندی كا موجب بنا ہے اور دنيا میں آپ كا تعارف ايك ذمہ دار اورصريح شخص كے طور پر ہوا ہے۔
357505