امارات: سنت نبوی (ص) كے مقابلوں پر مشتمل كتاب " الحديث الشريف" كی اشاعت

IQNA

امارات: سنت نبوی (ص) كے مقابلوں پر مشتمل كتاب " الحديث الشريف" كی اشاعت

امارات كےشہر شارجہ میں سرگرم عمل قرآن و سنت نبوی سنٹر كے تعاون سے سنت نبوی كے مقابلوں پر مشتمل كتاب " الحديث النبوی" كی اشاعت ہو گئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق امارات كی سركاری خبررساں ايجنسی "WAM" نے كہا ہے كہ امارات كے شہر شارجہ میں سرگرم عمل قرآن و سنت سنٹر كے سربراہ " وليد المرزوقی" نے كہا ہے كہ اس كتاب میں پيغمبر اكرم (ص) كی احاديث كو جمع كيا گياہے۔ اور امارات كے حفظ سنت نبوی (ص) مقابلوں میں شركت كرنے والے افراد ان احاديث كو حفظ كریں گے۔ كتاب" الحديث الشريف" میں احاديث پيغمبر اكرم (ص) كے علاوہ راويان حديث نبوی (ص) اور صحابہ كے بارے میں بھی جامع معلومات موجود ہیں۔ شارجہ كےقرآن وحديث سنٹر نے اس كتاب كو جوان نسل كی تشويق كی غرض سےمفت تقسيم كرنے كا پروگرام بنايا ہے۔
357447