ملائشيا میں ايران كے اسلامی انقلاب كی سالگرہ كے موقع پر جشن كا اہتمام

IQNA

ملائشيا میں ايران كے اسلامی انقلاب كی سالگرہ كے موقع پر جشن كا اہتمام

سياسی وسماجی گروپ: ۸ فروری ۲۰۰۹ء كو ملائشيا كے دارالحكومت كوالالمپور میں ايران كے اسلامی انقلاب كی ۳۰ویں سالگرہ كی مناسبت سے جشن منعقد كيا جائےگا جشن كی اس تقريب كا اہتمام ملائيشيا میں اسلامی جمہوریہ ايران كا قونصل كر رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے ملائشيا میں ايرانی قونصل خانے كے حوالے سے رپورٹ دی ہےكہ جشن كی تقريب میں ملائشيا میں مقيم ايرانی ، ايرانی طلباء ، ملائشيا میں اسلامی جمہوریہ ايران كے مختلف اداروں میں كام كرنے والے ايرانی ملازمين اور ايران كے اسلامی انقلاب سے عقيدت ركھنے والے ملائشين باشندے شركت كریں گے۔
358060