قائد انقلاب اسلامی: اسرائيلی حكام كے خلاف مقدمات كو عدم دلچسپی كا شكارنہ ہونےديا جائے

IQNA

قائد انقلاب اسلامی: اسرائيلی حكام كے خلاف مقدمات كو عدم دلچسپی كا شكارنہ ہونےديا جائے

سياسی گروپ: گزشتہ روز قائدانقلاب اسلامی ايران نے حماس كے سياسی رہنما " خالد مشعل" سے ملاقات كی جس میں قائد انقلاب اسلامی نے تاكيد كی كہ اسرائيلی حكام كے خلاف جنگی جرائم كے عنوان سے مقدمہ ہونا چاہیے اور اس مقدمے كو سنجيدگی سے لينا چاہیے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق يكم فروری ۲۰۰۹ء كو حماس كے سياسی رہنما " خالد مشعل " نے قائد انقلاب اسلامی ايران سے ملاقات كی اور غزہ كی ۲۲ روزہ جنگ میں حماس كی كاميابی اور اس جنگ سے متعلق سياسی حالات كے بارے میں تفصيلی رپورٹ پيش كی۔ آيت اللہ خامنہ ای نے اس ملاقات میں غزہ كی جنگ میں حماس كی كاميابی پر خالد مشعل كو مبارك باد دی اور فرمايا كہ غزہ كی جنگ میں مظلوم فلسيطنيوں نے ہم سب كو سر بلند كيا ہے۔ اور صبر وثابت قدمی كے ذريعے اس عظيم امتحان میں كاميابی حاصل كی ہے۔ انھوں نے جنگ میں كاميابی كو غزہ كی مظلوم عوام كے ايمان اور جہاد كے مرہون منت قرار ديا اور حكومت فلسطين كے وزير اعظم جناب اسماعيل ہانیہ كی ثابت قدمی كی قدر دانی كی اور اس عزم كا اظہار كيا كہ فلسطين كے لوگوں كے ايمان اور جہاد كی بركت سے یہ كاميابی آئندہ كاميابيوں كا پيش خيمہ ثابت ہو گی۔ قائد انقلاب اسلامی نےكہا كہ غزہ كی جنگ ابھی تك ختم نہیں ہوئی اور سياسی جنگ ابھی جاری ہے اور دشمن سياسی جنگ میں وہ سب كچھ حاصل كرنا چاہتا ہے جسے وہ فوجی جنگ میں حاصل نہیں كرسكا ہے ضرورت اس امر كی ہے كہ سياسی جنگ میں بھی ثابت قدمی كا مظاہرہ كيا جائے انھوں نے مزيد كہا كہ دشمن كی كوشش ہے كہ وہ سياسی جنگ میں حقائق پر پردہ ڈال كر غزہ كے لوگوں كے مصائب كا ذمہ دار حماس اور اسلامی جہاد كو قرار دے افسوسناك امریہ ہے كہ بعض عرب پڑوسی ممالك بھی اس مسئلے میں اسرائيل كا ساتھ دے رہے ہیں۔ قائد انقلاب اسلامی نے كہا كہ حماس كو چاہیے كہ وہ عرب مالك كے ذرائع ابلاغ سے درخواست كرے كہ وہ غزہ میں رونما ہونے والے اصل حقائق كو لوگوں كے سامنے لائیں۔ انھوں نے جنگی مجرم كےعنوان سے اسرائيلی حكام كےخلاف مقدمے كی تاكيد كی اور كہا كہ ہمیں اس مقدمے كو سنجيدگی سے لينا چاہیے۔ آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے شہدائے فلسطين اور بالخصوص حكومت فلسطين كےوزير داخلہ شہيد صيام كو خراج تحسين پيش كيا اور شہداء اور معصوم بچوں كے لواحقين كےلیے صبر كی دعا كی۔ اس ملاقات میں حماس كے سياسی رہنما خالد مشعل نے غزہ كی جنگ سے متعلق اور جنگ كے بعد كے حالات كی مكمل رپورٹ پيش كی اور كہا كہ اسلامی جمہوریہ ايران نے غزہ كے لوگوں كی سب سے زيادہ حمايت كی اور میں غزہ كی عوام كی طرف سے آپ كا اور ايران كی سر بلند قوم كا غزہ كےمظلوموں كی سياسی حمايت پر شكریہ اد ا كرتا ہوں۔ خالد مشعل نے وضاحت كی كہ غزہ كے لوگوں كی كاميابی میں اسلامی جمہوریہ ايران كا بہت بڑا حصہ ہے۔ حماس كےسياسی رہنما نے اسرائيل كےمقابلے میں غزہ كےلوگوں كی كاميابی كو معجزہ الہی قرار ديا اور كہا كہ انتہائی سخت حالات میں غزہ كے لوگوں نے آيت مجيدہ " حسبنا اللہ ونعم الوكيل" كا ورد كرتے ہوئے خدا پر توكل كر كے ثابت قدمی كا مظاہرہ كيا ہے اور خدا نے بھی غزہ كے مومن لوگوں كو اس جنگ میں كاميابی سے ہمكنار كيا خالد مشعل نے اس عزم اظہار كيا كہ انشاء اللہ غزہ كی جنگ میں كاميابی فلسطين اور قدس شريف كی مكمل آزادی كا پيش خيمہ ثابت ہو گی۔
357773