بين الاقوامی قرآنی خبررساںايجنسی "ايكنا" نے رپورٹ دی ہے كہ ايرانی پارليمنٹ كےاسپيكر علی لاريجانی نے گزشتہ روز پارليمنٹ كے اجلاس میں یہ اعلان كيا كہ حماس كے سربراہ خالد مشعل آج پارليمنٹ كےاجلاس میں فلسطين كےبارے میں تازہ ترين رپورٹ پيش كریں گے۔ حماس كے سربراہ " خالد مشعل" نے گزشتہ روز تہران يونيورسٹی میں غزہ كی جنگ میں فلسطينيوں كی كاميابی كی مناسبت سے منعقد ہونے والے جشن میں بھی شركت كی۔ ياد رہے كہ حماس كےسياسی رہنما خالد مشعل نے گزشتہ روز تہران میں قائد انقلاب اسلامی ايران سے بھی ملاقات كی جس میں قائد انقلاب اسلامی ايران آيت اللہ العظمی " علی خامنہ ای" نے تاكيد كی ہے كہ اسرائيلی حكام كے خلاف جنگی جرائم كے مقدمے كو سنجيدگی سےليا جائے۔
357879