بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ العظمی مرعشی نجفی كی برسی ۵ فروری ۲۰۰۹ء كو نماز مغرب و عشاء كے بعد قم میں آيت اللہ نجفی امامبارگاہ میں منعقد كی جائے گی۔ آيت اللہ العظمی سيد شہاب الدين مرعشی نجفی ۱۳۱۵ ھ ۔ ق كو نجف اشرف میں پيد ا ہوئے آپ كا نام شہاب الدين ركھا گيا اور آپ كے والد آيت اللہ سيد شمس الدين محمود مرعشی كا شمار نجف كے فقہاء اور علوم اسلامی كے اساتذہ میں ہوتا تھا۔ آيت اللہ مرعشی نجفی نے ابتدائی دنياوی تعليم كے بعد نوجوانی میں علوم اسلامی كی تعليم شروع كی اور ادبيات عرب، فقہ ، اصول ، حديث، درایۃ، رجال اور تراجم كی تعليم حوزہ علمیہ نجف كے نامور اساتذہ سے حاصل كی اورپھر فقہ اور اصول كے درس خارج میں آيت اللہ آقا ضياء عراقی، آيت اللہ شيخ احمد كاشف العظاء اور ديگر مراجع تقليد سے كسب فيض كيا۔ آپ نے زيدیہ اور اہل سنت كے علماء سے بھی علم حديث كی تعليم حاصل كی اور آپ كی دن رات كی انتھك محنتوں كا نتيجہ تھا كہ آپ ۲۷ سال كی عمر میں درجہ اجتھاد پر فائز ہوئے۔
358967