طيب اردگان نےعالم اسلام كا سرفخر سےبلند كر ديا

IQNA

طيب اردگان نےعالم اسلام كا سرفخر سےبلند كر ديا

سياسی گروپ: تركی كےوزير اعظم كا اقدام ايك طرف امريكہ اور اسرائيل كےلیے خطرے كی گھنٹی ثابت ہوا دوسری طرف اس اقدام نے عالم اسلام كا سر فخر سے بلند كر ديا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كےشعبہ خراسان رضوی كے مطابق حوزہ علمیہ خراسان رضوی كی شورا نے تركی كے وزير اعظم رجب طيب اردگان كےڈيووس اجلاس كے اقدام كی حمايت میں ايك بيان جاری كيا جس میں تركی وزير اعظم كےجرات مندانہ اقدام نے اسرائيلی صدر كو ہلا كر ركھ ديا۔ اردگان كی طرف سے مظلوم فلسطينيوں كی حمايت اور اسرائيلی جارحيت كا پردہ چاك كرنے نے اسرائيل كی پس پردہ حمايت كرنے والے بعض عرب ممالك كو ذلت سے دوچار كر ديا ہے۔ بيان میں اسلام اور قرآن كا دم بھرنے والے عرب ممالك كی سخت مذمت كرتے ہوئے كہا گيا كہ شمعون پيرز كی بیہودہ گفتگو كے باوجود سوائے طيب اردگان كے كسی عرب ملك كے سربراہ كی غيرت و حميت نے اٹھ كر جواب دينا گوارا نہ كيا۔ بيان میں عرب حكام كی بجائے طيب اردگان كی طرف سے غزہ كی حمايت كو سراہتے ہوئے طيب اردگان كے بيان كو نقل كيا گيا جس میں انھوں نے اسرائيلی سربراہ كو كہا كہ تم انسانوں كو قتل كرنا خوب جانتے ہو ۔ آج بھی تمہارا اونچی آواز میں بات كرنا اس بات كی غمازی كرتا ہے كہ تم غزہ میں ہونےوالے جرائم كے مرتكب ہو۔ بيان كے آخر میں كہا كہ ترك وزير اعظم كا یہ اقدام تاريخ كے صفحات میں سنہری الفاظ سے لكھا جائيگا۔
358771