آسٹريليا میں اسلامی كالج كا سنگ بنياد

IQNA

آسٹريليا میں اسلامی كالج كا سنگ بنياد

اعزازی گروپ/جلال بيطر فان: آسٹريليا میں اسلامی كالج كے قيام كی بہت زيادہ مخالفت ہوئی ہے ليكن آخر كار اس كے قيام كی منظوری دے دی گئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نےخيمہ سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ آسٹريليا میں اسلامی كالج كی منظوری كےبعد كافی تعداد میں لوگوں نےاس كےخلاف مظاہرہ كيا۔ موصولہ رپورٹ كے مطابق یہ اسلامی كالج آسٹريليا كےشہر " گلڈ كاسٹ" میں قائم كيا جائے گا۔ اور اس كی منظوری اس شہر كی ضلعی انتظامیہ نے دی ہے۔آسٹريليا كے ايك عيسائی مذہبی رہنما نے كہا ہے كہ اس شہر میں ترقياتی كام انجام پا رہے ہیں اور چونكہ اسلام ترقی اور پيشرفت كے مخالف ہے اس لیے بہت سارے كام ادھورے رہ جائیں گے۔ ياد رہے كہ آسٹريليا كا بين الاقوامی اسلامی كالج اپنے پہلے تعليمی سال میں حد اكثر ۶۰ طلباء كو داخلہ دے گا اور اس كالج كے اعلی عہدہ داروں كا كہنا ہے كہ اس كالج میں ہر دين سے تعلق ركھنے والے طلباء تعليم حاصل كر سكیں گے۔
358946