بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق یہ سيمينار ايران كے اسلامی انقلاب كی ۳۰ویں سالگرہ كی مناسبت سے منعقد كيا جا رہا ہے۔ اور اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد انقلاب اسلامی ايران كی كاميابی كےاسباب اور ۳۰ سالوں میں اس كی كاميابيوں كا جائزہ لينا ہے۔ اس سيمينار میں انقلاب مشروطہ سے ليكر انقلاب اسلامی تك ، انقلاب اسلامی كے رہنما امام خمينی ، انقلاب اسلامی روس كے تاريخ نگاروں كی نظر میں اور انقلاب اسلامی میں خواتين كا كردار جيسے موضوعات پر تقارير ہوں گی۔ تاجكستان میں اسلامی جمہوریہ ايران كےقونصل خانے كے انچارج " قہرمان سليمانی" اس سيمينار میں ثقافتی شعبے میں انقلاب اسلامی ايران كی كاميابيوں كے موضوع پر خطاب كریں گے۔
358948