بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق نماز جمعہ كی یہ تقريب ۱۱ بجے ممتاز ايرانی قاری محمدی حسينی كی تلاوت قرآن سے تہران يونيورسٹی میں شروع ہوئی۔ اس كے بعد ايران كی فضائیہ كے ايك ميوزيك گروپ نے انقلاب اسلامی ايران كی سالگرہ كی مناسبت سے انقلاب اسلامی كا ترانہ پڑا۔ پھر حجت الاسلام والمسلمين " حسينی"نے حسب سابق شرعی مسائل بيان كیے۔ اس ہفتے تہران میں نماز جمعہ كے خطبوں سے پہلے جلال الدين فارسی نے خطاب كيا۔ اور آخر میں مجلس خبرگان كے ممبر آيت اللہ سيد احمد خاتمی نماز جمعہ كے خطبوں سے خطاب كيا۔
358795