بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق كوالالمپور میں اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصل خانے نے اعلان كيا ہے كہ كوالالمپور میں انقلاب اسلامی ايران كی ۳۰ویں سالگرہ كی مناسبت سے جشن منعقد كيا جائے گا۔ جشن كی یہ تقريب سہ پہر ۸ فروری ۲۰۰۹ء كو فلامينگو ہوٹل میں منعقد كی جائے گی جس میںملائشيا میں مقيم ايرانی فيمليز ، ايرانی طلباء اور كچھ انقلاب اسلامی ايران سے عقيدت ركھنےوالے ملائشيائی باشندے شركت كریں گے اور جشن كی اس تقريب میں مختلف قسم كے پروگرام پيش كیے جائیں گے۔ ياد رہے كہ اس قسم كا ايك جشن كوالالمپور ہی میں ۱۰ فروری ۲۰۰۹ء كو اسلامی جمہوریہ ايران كے سفارت خانے كيطرف سے بھی منعقد كيا جائے گا۔
358952