بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے سوڈان میں ايرانی اثاشی كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ خرطوم میں اسلامی جمہوریہ ايران كے اتاشی حجۃ الاسلام والمسلمين انصاری نے تقرير كرتے ہوئے ايرانی مسلمانوں كی استقامت، اتحاد و يگانگت اور انقلاب كے اوايل میں حضرت امام خمينی (رہ) كی مكمل پيروی اور اطاعت كرتےہوئے پھلوی حكومت سے ٹكراؤ پر روشنی ڈالی۔ تقريب میں ، صوفياء ومشايخ، يونيورسٹيوں كے اساتذہ اور سوڈان يونيورسٹی كے شعبہ مطالعات اسلامی كے طلباء كی كثير تعداد نے شركت كی۔ ايرانی اتاشی نے ۳۰ سال كے دوران ايران میں علمی، صنعتی ، قانونی اور زندگی كے مختلف ميدانوں میں حيرت انگيز كاميابيوں كی طرف بھی اشارہ كيا۔ ان كے علاوہ اعلی تعليمی اداروں كے سربراہوں جن میں اعلی تعليمی اداروں كے نمائندہ عبداللہ حسين، آرٹس كالج كے سيكرٹری نادر محمد ہارون اور القبس كالج كے پرنسپل توسل محمد مصطفی نے بھی اسلامی انقلاب كے موضوع پر تقارير كیں۔ پروگرام كے اختتام پر " ايران میں اسلامی انقلاب كے تيس سال" كے موضوع پر ايك علمی مقابلہ ہوا۔ جس میں پانچ نماياں نمبر حاصل كرنے والے افراد میں ايرانی اتاشی نےانعامات تقسيم كیے۔
358991