بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق فرانس كے مسلمانوں كی جماعت كے سربراہ " محمد ناصر لطرش" نے دارالحديث انسٹیٹيوٹ كے مختلف شعبوں كا دورہ كيا اور اس انسٹیٹيوٹ كے اعلی عہديداروں سے تبادلہ خيال كيا۔ دارالحديث كے بين الاقوامی شعبے كے انچارج حجت الاسلام والمسلمين " مہدوی" نے اس ملاقات میں جناب" لطرش" كو خير مقدم كيا اور اس تحقيقاتی ادارے كی علوم حديث كے بارے میں خدمات كی تفصيلی رپورٹ پيش كی۔ جناب لطرش نے اس ملاقات میں اظہار خيال كرتے ہوئے كہا كہ دشمن چاہتا ہے كہ وہ مسلمانوں كے درميان اختلافات ايجاد كرے ليكن قرآن مجيد دشمنی سے مقابلے كا بہترين ذريعہ ہے۔
359411