بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے باكو میں اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق قفقاز كے مسلمان رہنما اللہ شكور پاشا زادہ نے نامہ نگاروں سے بات چيت كرتےہوئے كہا كہ ماسكو كےعيسائی روحانی پيشوا نے كہا ہے كہ ستمبر ۲۰۰۹ء كو اديان كے مابين گفتگو كی نشست اب ۲۵اور ۲۷ اپريل سن ۲۰۱۰ء میں ہو گی۔ پاشازادہ كے مطابق اس نشست كے انتظامی امور كے لیے ماسكو میں آذربائيجان كے سفارت خانہ میں آذری سفير پولاد بلبل اوغلو كی سرپرستی میں ايك گروپ تشكيل ديا جا چكا ہے۔ پاشا زادہ نے كہا كہ دوطرفہ تعلقات كے فروغ كے لیے معنوی اور اخلاقی روابط پر خصوصی توجہ دی جائيگی۔ پاشا زادہ نے بتايا كہ اس وقت روس اور آذربائيجان كےدرميان تعلقات بہتر ہو رہے ہیں اور ہماری كوشش رہے گی كہ ان تعلقات كو گہرا اور مضبوط بنايا جائے۔ آخر میں روسی عيسائی روحانی پيشوا " كريل" سےاپنی گفتگو كے بارے میں بتايا كہ گفتگو میں دونوں ممالك كے تعلقات بالخصوص دينی روابط كو فروغ دينے پر اتفاق ہوا ہے۔
360723