بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نےتركی میں ايرانی كونسل خانہ كے حوالے سے بتايا كہ طيب اردگان ڈيوس میںمظلوم فلسطينی عوام كی حمايت پر آيت اللہ مكارم شيرازی نےكہا تھا كہ اس جرأت مندانہ اقدام پر طيب اردگان كو نوبل پرائز ملنا چاہیے۔ جس كے بعد اس بيان كو تركی كے پرنٹ اور اليكٹرانك میڈيا میں خصوصی كوريج مل رہی ہے حتی تركی كے كثيرالاشاعت روزنامہ "حريت "كے صفحہ پر آيت اللہ مكارم شرازی كی بڑی فوٹو بھی چھاپی گئی ہے۔ روزنامہ حريت كی ۵ فروری كی اشاعت میں طيب اردگان كے متعلق آيت اللہ مكارم شيرازی كی گفتگو پرتبصرہ میں آيا ہے كہ آيت اللہ مكارم شيرازی نے طيب اردگان كو ، اسرائيل كی جارحيت پسندی كو ثابت كرنے اور علاقہ میں پائيدار امن كی كوشش پر مبنی قرار ديا ہے اور طيب اردگان كو حقيقتاً نوبل انعام كا حقدارگنوايا ہے۔
360312