ايرانی سفيرنے اپنے چار گمشدہ ڈپلومیٹس كی تازہ ترين رپورٹس لبنانی صدر كو پيش كر دی

IQNA

ايرانی سفيرنے اپنے چار گمشدہ ڈپلومیٹس كی تازہ ترين رپورٹس لبنانی صدر كو پيش كر دی

سياسی وسماجی گروپ: بيروت میں متعين ايرانی سفير محمد رضا شيبانی نے " بعبدا محل " میں لبنانی صدر مائيكل سليمان سے ملاقات كی اور ان كو اپنے چار گمشدہ ڈپلومیٹ افراد كے بارے میں تازہ ترين رپورٹ پيش كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ لبنان كے مطابق لبنان میں ايرانی سفير محمد رضا شيبانی نے ۱۹۸۲ء میں لبنان میں گم ہونے والے چار ڈپلومیٹس كی تازہ تحقيقاتی رپورٹ لبنانی صدر كو پيش كی۔ شيبانی نے اسرائيل كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ ان ڈپلومیٹس كو ۱۹۸۲ء میں دوران جنگ اغوا كيا گيا۔ گفتگو میں محمد رضا شيبانی نے مربوط افراد سے بھی اپيل كی كہ وہ ان چار گمشدہ افراد كےبارے میں زيادہ سے زيادہ معلومات حاصل كریں۔ ياد رہے كہ ۱۹۸۲ میں ايران كے چار ڈپلومیٹس احمد متوسليان، محسن موسوی، كاظم اخوان اور احمد رستگار مقدم كو اغوا كرلياگيا تھا۔
361300