بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے لبنان كے روزنامہ" المستقبل" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ سيمينار بيروت كی جامع مسجد " محمد الامين" كے رفيق حريری ھال میں منعقد ہوا اور اس سيمينار میں آسٹريا، بيلجيئم، انگلينڈ، سوئٹزر لينڈ اور بوسنيا كی نامور خواتين نے شركت كی۔ اس سيمينار میں لبنان كی معروف تجزیہ نگار اور رائٹر " محمد سماك" نے مسلمان خاتون اور اس كی خصوصيات كے موضوع پر تقرير كی۔ اس نے اپنی تقرير میں مسلمان خاتون كی خصوصيات بيان كرتے ہوئے كہا كہ مسلمان عورت اپنے كردار سے حقيقی اسلام كا تعارف كرا سكتی ہے۔ اس سيمينار كے اختتام پر شركاء كو قرآن مجيد كا نسخہ ہدیہ ديا گيا۔ اور جامع مسجد محمد الامين كے بارے میں ايك كتابچہ شركاء كے درميان تقسيم كيا گيا۔
360878