بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے ہندوستان میں اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصل خانے كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس سيمينار میں ہندوستان كی علمی اور مذہبی شخصيات نے شركت كی اور جماعت اسلامی ہند كے جنرل سيكرٹری " رفيق احمد قاسمی" دارالعلوم يوبند كے كچھ علماء اور جامع ملیہ اسلامیہ كے بعض اساتذہ نے اس سيمينار میں خطاب كيا۔ اس سيمينار كے مقررين نے غزہ كی پٹی میں اسرائيلی افواج كی طرف سے بے گناہ افراد كے قتل كی مذمت كی اور اسلامی ممالك سے درخواست كی كہ وہ فلسطين اور غزہ كی مظلوم عوام كی حمايت كریں۔
361427