علامہ سيد ساجد علی نقوی: قومی اتحاد اور امن وامان كے حوالےسے ملك كو خطرات لاحق ہیں

IQNA

علامہ سيد ساجد علی نقوی: قومی اتحاد اور امن وامان كے حوالےسے ملك كو خطرات لاحق ہیں

اعزازی گروپ/سيد جعفر فاطمی نوش آبادی: پاكستان میں شيعوں كے قائد نے پاكستانی شيعوں كے سفا كانہ قتل پر بيانیہ جاری كيا جس میں انھوں نے متنبہ كيا كہ قومی اتحاد اور ملكی سلامتی كو شديد خطرات لاحق ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كےمطابق علامہ سيد ساجد علی نقوی نے اس بيانیے میں كہا كہ پاكستانی حكمرانوں كی اولين ذمہ داری یہ ہے كہ وہ پاكستانی شہريوں كے قومی ،شہری اور مذہبی حقوق كی حفاظت كرے قانون نافذ كرنے والے اداروں كی ذمہ داری ہے كہ وہ مذہبی پروگراموں ، مجالس عزا، اور ماتمی دستوں كی حفاظت كریں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ افسوسناك امر یہ ہے كہ پاكستانی سيكورٹی فورسز اپنی ذمہ داريوں پر عمل نہیں كر رہی ہیں اور اس ملك میں شيعوں كو ٹارگٹ بنايا جا رہا ہے۔ علامہ سيد ساجد علی نقوی نے كہا كہ ہم نے پاكستانی حكمرانوں كو بارہامتوجہ كيا ہے كہ وہ اس قسم كے واقعات كی روك تھام كے لیے مؤثر اقدامات كریں۔ ليكن عملی طور پر كچھ بھی نہیں كيا گيا ہے۔ انھوں نے حالیہ ڈيرہ غازی خان میں حادثے كا شكار ہونے والے افراد سے درخواست كی ہے كہ وہ صبر سے كام لیں اور ہر قسم كی انتقامی كاروائيوں سے پرہيز كریں پاكستانی شيعوں كے قائد نے پاكستانی حكمرانوں سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ اس واقع میں ملوث افراد كو گرفتار كر كے انہیں كيفر كردار تك پہنچائیں۔
361672