"مسجد محور اسكولوں" كی تعمير سے تعميراتی بجٹ میں خاطر خواہ بچت

IQNA

"مسجد محور اسكولوں" كی تعمير سے تعميراتی بجٹ میں خاطر خواہ بچت

سماجی گروپ: ايران كی وزارت تعليم نے جديد نظام تعليم كو متعارف كراتے ہوئے نئے پروگرام كا اعلان كيا جس میں ايسے اسكولوں كی تعميركی جا رہی ہے جن میں مسجد كو مركزيت حاصل ہو گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے مطابق ايرانی وزير تعليم عليرضا علی احمدی نے وزارت تعليم كی پچھلے تيس سال پر مشتمل كاركردگی كے بارے میں گفتگو كرتے ہوئے كہا انقلاب كے دوران ۴۰ ہزار طلباء نے جان كے نذرانے پيش كیے۔ نصاب كے حوالے سے بات كرتے ہوئے انھوں نے بتايا كہ ملك میں بہتر نصاب كی بدولت اسلامی اتحاداور بھائی چارے كی فضا قائم ہوئی ہے اور اسی نصاب كی وجہ سے ہماری شرح خواندگی ۷۵فيصد ہو چكی ہے۔ علی رضا احمدی نے كہا كہ فارسی زبان میں دين پر بھر پور توجہ دی جا رہی ہے۔ حتی فارسی لٹريچر كی كتابوں میں بھی بالواسطہ طريقے سے قرآنی مفاہيم كو بيان كيا گيا ہے۔ اور فارسی زبان دين كو پھيلانے والی اہم زبان بن چكی ہے۔
361498