بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے مطابق ايران كی وزارت برائے زرعی امور میں ہونے والی عالمی كانفرنس " مسلم ممالك كے اندر خاندانی قوانين اورحقوق كے لیے كمیٹی تشكيل دی گئی ہے۔ كانفرنس میں ايرانی اور دوسرے ممالك سے تعلق ركھنے والے دانشوروں نے مقالات پيش كیے۔ مقالات میں "اسلام میں جنسی مساوات" ، " اسلامی خاندانی حقوق كی خلاف ورزی پر سزا"، "خاندان میں چھوٹے بچوں كوايذا" ،"خاندان اور حقوق كی وسعت"،" اسلامی ممالك میں چھوٹے بچوں كے حقوق" قابل ذكر ہیں۔ كانفرنس میں حجۃ الاسلام قربان نيا اور حجۃ الاسلام علی دوست نے اسلام میں خاندانی حقوق اوراخلاقی مشكلات كے موضوع پر تقارير پيش كیں۔
361218