بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے عالمی آشوری ليگ كے شعبہ تعلقات عامہ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ايرانی پارليمنٹ میں آشوری نمائندے اور عالمی آشوری ليگ كے جنرل سيكرٹری يوناتن بت كليا نے ايران میں اسلامی انقلاب كی تيسویں سالگرہ كے موقع پر ايران كے اسلامی انقلاب كے رہنما اور تمام حكومتی اہل كاروں كو مبارك باد پيش كرتے ہوئے كہا كہ اسلامی انقلاب كی دس روزہ تقريبات ،استكبار اور استبدار كو جڑ سے اكھاڑ دينے والی جرات مند قوم كے اتحاد اور جذبے كی عكاسی كرتی ہیں۔ آشوری رہنما نے كہا ايران كے آشوری مذہب سے تعلق ركھنے والے انقلاب كے دوران اور انقلاب كے بعد ہر ميدان میں ايرانی عوام كا ساتھ ديا ہے۔ اور اس سال كی تقريبات میں بھی ايرانی عوام كے ساتھ ہمقدم اور ہم آواز ہو كر دنيا كو یہ بتا ديا ہے كہ ايرانی قوم ، غم وخوشی كے ہرموڑ پر ايك دوسرے كے ساتھ ہے۔
362188